دانہ پانی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - آب و دانہ، رزق؛ قسمت، نصیب، بودو باش۔  کیا غرض تھی کیوں میں آتا گلش ایجاد میں کھینچ لایا ہے فقط اس دانے پانی کا سبب      ( ١٩١١ء، نذر خدا، ٥٠ )

اشتقاق

فارسی زبان کے لفظ 'دانہ' کے ساتھ سنسکرت زبان سے اسم 'پانی' لگایا گیا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر